مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے حاصل کردہ فضائی دفاعی نظام ’’تھاڈ‘‘ اسرائیلی ریاست میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’0404‘‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا کے ’’تھاڈ‘‘ فضائی دفاعی نظام کو نصب کرنے والا اسرائیل پہلا ملک بن گیا ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکی فضائی دفاعی سسٹم کی تنصیب کا عمل ایک ماہ قبل شروع کیا تھا۔ دفاعی سسٹم کی تنصیب میں امریکی ماہرین پرمشتمل 250 افراد نے حصہ لیا۔
امریکی فضائی نظام کو آپریشنل کرنے کے لیے اسرائیل میں اس کی مشقیں کرائیں گئیں اور اسے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میں مدغم کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسرائیل میں امریکی فضائی دفاعی نظام ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کو تقویت دینے کا ایک نیا سنگ میل ہے۔
درایں اثناء اسرائیلی فضائی دفاعی یونٹ کے سربرہ نرل الوو بن کوخاو ن نے اسرائیلی ریاست میں امریکی فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کی تحسین کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریک اور اسرائیل کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون اور پیشہ وارانہ امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔