(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان میں فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت میں علامتی بل منظور کی کیا گیا ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو پریشان کردیا ہے۔
امریکی اخبار’ واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دوریاستی حل کی حمایت میں کثرت رائے سے ایک بل منظور کیا ہے ، بل میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور اسرائیل کی طرف سے اٹھائے گئے تمام یک طرفہ اقداما ت کی مخالفت کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں ایک یہودی جمہوری ریاست کی بقاء اوراس کی سلامتی کے لیے فلسطینیوں کے لیے الگ سے ریاست ضروری ہے بل میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیاکو فلسطینیوںکےلئے خود مختارریاست کا وعدہ پورا کرناچاہیے۔
واضح رہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداداگرچہ علامتی نوعیت کی ہے مگر اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو پریشان کردیا ہے جو دو ریاستی حل سے راہ فراراختیارکررہے ہیں جبکہ اس بل سے امریکی انتظامیہ کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ امریکی سیاست کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے صدر ٹرمپ کےموقف کے برعکس موقف موجود ہے۔