• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

امریکا ،فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد جاری رکھے: اسرائیل

جمعہ 25-01-2019
in صیہونیزم
0
امریکا ،فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد جاری رکھے: اسرائیل
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی مالی امداد جاری رکھے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کو فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد بند کرنے بالخصوص فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی امداد روکے جانے پر سخت تشویش ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مارے جانے والے امریکیوں کو فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقم سے تاوان ادا کیا جاسکے گا۔

امکان ہے کہ امریکی کانگریس میں منظور ہونے والا قانون آئندہ ماہ فروری میں نافذ العمل ہوگا۔ امریکا میں جاری موجودہ مالی بندش کے باعث اس بل میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق تل ابیب کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی امداد روکے جانے سے اسرائیلی ریاست کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے دست وبازو بنے ہوئے ہیں اور وہ اسرائیلی فوج کو بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں۔

Tags: اسرائیلامریکاتل ابیبسیکیورٹیغرب اردنفلسطینفلسطینی اتھارٹیکانگریسمالی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.