• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ: اکتوبر میں مغربی کنارے میں 264 صہیونی حملے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملوں میں فلسطینی املاک کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے، عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت۔

ہفتہ 08-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اقوام متحدہ: اکتوبر میں مغربی کنارے میں 264 صہیونی حملے
0
SHARES
2
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے یہودی آبادکاروں نے گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کم از کم 264 حملے کیے، جو سنہ2006ء سے اب تک ایک ماہ میں ہونے والے حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (اوچا) نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں تشدد کی لہر خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے جن کے نتیجے میں فلسطینی شہید ہوئے، درجنوں زخمی ہوئے اور بے شمار مکانات و املاک تباہ ہوئیں، روزانہ اوسطاً آٹھ واقعات کی شکل میں سامنے آئے۔

ادارے نے بتایا کہ سنہ2006ء سے اب تک قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایسے نو ہزار چھ سو سے زائد حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ صرف رواں سال کے دوران ہی تقریباً پندرہ سو حملے ہوئے جو مجموعی تعداد کا پندرہ فیصد ہیں۔

اوچا کے مطابق تازہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں رواں سال کے آغاز سے بدھ تک مغربی کنارے میں 42 فلسطینی بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک بچہ تھا، جو اسرائیلی درندگی اور منظم نسل کشی کی لرزہ خیز عکاسی کرتا ہے۔

یہ صہیونی حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب امریکہ کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدہ عمل میں آ چکا ہے، جس کے نتیجے میں بیشتر جھڑپیں رک چکی ہیں اور قابض اسرائیل نے اپنے قیدی واپس حاصل کر لیے ہیں، مگر مغربی کنارے پر اس کی جارحیت بلا توقف جاری ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.