(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، سرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق غصب کرنے کی صہیونی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اعلیٰ سطح کے اختیاراتی وفد کے ہمراہ ملائیشیا کے دوسری بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت اسلامک پارٹی کے سربراہ الشیخ عبدالھادی اوانگ سے ملاقات کرتے ہوئے القدس، مسجد اقصیٰ المبارک، القدس کو یہودیانے، غرب اردن میں فلسطینی اراضی غصب کر نے ، غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری دہشتگردی پر بریفنگ دی۔
اسماعیل ھنیہ نے الشیخ عبدالھادی سے ملاقات کے دوران ملائیشیا کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کی حکومت، مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی ہر فورم پر حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔