(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "ایران” کے صدر "حسن روحانی” نے کہا ہے کہ شام کی مقبوضہ وادی "گولان "کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران اسرائیل کو اس کے مظموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "حسن روحانی” نے گزشتہ "جنرل اسمبلی کے اجلاس” سے خطاب میں کہا ہے کہ "ایران” امریکا کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں کرےگا جب تک امریکا ایران پرعائد کی گئی پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پوری دنیا کی خودمختاری پر حملہ اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے امریکا کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے نام نہاد حل کیلئے پیش کردہ "ڈیل آف دی سنچری ” پر اپنےخطاب کہا کہ میں امریکا اور صہیونیوں کی طرف سے وضع کردہ منصوبہ صدی کی ڈیل منظرعام پرآنے سے پہلے ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔
صدر روحانی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی مقبوضہ وادی "گولان "کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ،ایران اسرائیل کو اس کے مظموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔