(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پرفضائی حملے کئے ہیں۔
عراق کے الاتجاہ ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کی شب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب امریکہ اور اسرائیل کی تیار کردہ دہشتگردتنظیم داعش کو تباہ کرنے والی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر فضائی حملے کئے ہیں۔
اسرائیل حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس حملے میں بڑے نقصان کی توقع بہت کم ہے۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی کا امریکہ اور اسرائیل کے تربیت یافتہ دہشتگرد وں کو تباہ کرنے میں اہم کرادار سمجھا جاتا ہے جس کے سبب وہ ہمیشہ امریکہ اور صیہونی ٹولے کی نگاہوں میں کھٹکتی رہی ہے اور اسے بارہا صیہونی ٹولے کی دہشتگردی اور ہوائی حملوں کا سامنا رہا ہے۔