(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے 22 ویں کنیسٹ انتخابات کے نتائج کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت’لیکوڈ ”حاکول لاوان” نے 32 سیٹیں حاصل کیں جبکہ عرب اتحاد 12 سیٹوں پر کامیاب ہوا ہے۔
گذشتہ شام تک 92 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی مزید 8 فیصد ووٹوں کی گنتی کے نتائج اگلے چند گھنٹوں کےدوران جاری کردیے جائیں گے، نتائج سے یہ بھی ظاہرہوتا ہے کہ ‘یسرایل بیتونو’ نے 9 ، شاس 9 ، یہودیت ہتورہ نے 8 ، دائیں بازو کے گروپ نے 7، لیبر گیشر نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ڈیموکریٹک کیمپ نے کامیابی حاصل کی 5 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دائیں بازو کے کیمپ نے مجموعی طورپر 56 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہےجبکہ مرکز کے بائیں بازو کے کیمپ نے 43 نشستیں حاصل کیں۔
عرب کمیونٹی کے نمائندہ اتحاد نے 12 نشستیں حاصل کی ہیں، موجودہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے حریف بینی گینٹز اپنے طور پرحکومت کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہیں سادہ اکثریت کے حصول کے لیے آوی گیڈور لائبرمین کو یا کسی دوسرے گروپ کو شامل کرنا ہوگا تاہم سابقہ الیکشن میں نیتن یاھو اور آوی گیڈور لائبرمین حکومت کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہوسکے۔