• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیل کی فلسطینیوں کے مزید237 گھروں کو مسمار کرنے کی تیاری مکمل

منگل 09-07-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کی فلسطینیوں کے مزید237 گھروں کو مسمار کرنے کی تیاری مکمل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے بلدیہ کا عملہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے وادی الحمص پہنچ گئے، فلسطینیوں کے مزید 237 گھروں کو مسمار کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

دستیاب ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق پیر کی شام صہیونی ریاست کے زیر انتظام بیت المقدس بلدیہ کے کارندے اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ الحمص وادی کے علاقے بہارٹاون میں پہنچ گئے، اوران تمام 237 گھروں کی پیمائش کی جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ آئندہ دنوں میں اسرائیلی انتظامیہ انکو مسمار کردے گی۔

وادی کی کمیٹی کے سربراہ حمادہ حمادہ کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی ریاست علاقے کے مزید 237 گھروں کو مسمار کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے انہوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان عمارتوں میں 500 سے زائد فلسطینی رہائش پزیر ہیں جن کو بے گھر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے دھمکی دی ہے کہ ممکنہ طور پر مسمار کی جانے والی عمارتوں کے مالکان انکو خود گرادیں ورنہ صہیونی انتظامیہ خود حرکت میں آ جائے گی اور یہ عمارتیں گرانے کے عیوض رہائشیوں سے جرمانہ بھی طلب کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے عمارتوں کے رہائشیوں کو 18 جولائی تک کی مہلت دی ہوئی ہے کہ اس سے قبل عمارتیں ڈھا دیں ورنہ انکو اپنی املاک کھونے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی دینا ہوگا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق الحمص کی آبادی 6000 فلسطینیوں پر مشتمل ہے جن میں سے 500 کو جبری طور پر بے گھر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags: اسرائیلی انتظامیہ انکو مسمار کردے گی۔الحمص کی آبادیصیہونی ریاست کے بلدیہ کا عملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.