(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیردفاع نے شام ،غزہ اور لبنان کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی پر ہر طاقت کے خلاف ہمارا رد عمل انتہائی تکلیف ہوگا اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ کسی بھی قوت کو کسی بھی جگہ نشانہ بنانے سے نہیں چوکیں گے۔
گزشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع ، نفتالی بینیٹ نے شام ، لبنان اور غزہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ کسی بھی قوت کو فوری جواب دیا جائے گا جو بہت تکلیف دہ ہوگا ۔
انھوں نے کہا کہ یہ پیغام صرف غزہ کے مزاحمت کاروں کے لئے نہیں ہے بلکہ شام اور لبنان میں موجود اسرائیل کے دشمنوں کے لئے بھی ہے ، ہم تمام خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور جدید ترین ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ، مستقل ، دانشمندی اور دلیری کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیل کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کے خطرے کو فوری اور تکلیف دہ جواب دینے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر بینیٹ نے کہا”مشرق وسطی کا نقشہ بدل گیا ہے تاہم ، ہمیں اب بھی ایک ہی طرح کے خطرات درپیش ہیں اور ہم ان خطرات سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہیں