(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی حکومت نے عوامی دباؤ پر اعلان کردہ بین المذاہب کانفرنس اسرائیلی وفد کی ممکنہ شرکت کے باعث منسوخ کردی ہے۔
21 سے 23 نومبر کے درمیان اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والی بین المذاہب کانفرنس میں اسرائیلی وفد نے بھی شرکت کرنی تھی ، اردنی وزارت دخلہ نے اسرائیل مخالف حلقوں کی طرف سے سخت دباؤ کے بعد بین المذاہب کانفرنس منسوخ کردی۔
اردنی حکومت کی طرف سے کانفرنس کی منسوخی کی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے عوامی حلقوں اور اسرائیل مخالف تنظیموں کی طرف سے دباؤکی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمان میں بین المذاہب کانفرنس کی منسوخی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب تیونس کے وفد نے اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے اس کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد عوامی حلقوں میں بھی اسرائیلی وفد کی شرکت پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور حکومت نے ملک میں افراتفری کے باعث کانفرنس کی منسوخی کا فیصلہ کیا ۔