(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران عسکری طاقتوں کو مشرق وسطیٰ میں جمع کررہا ہے جو اسرائیل سمیت عالمی برادری کیلئے کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کیٹس نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے عالمی برادری سے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے اپنے دعوے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرقی وسطیٰ میں عسکری طاقتوں کو جمع کررہا ہے جو اسرائیل کی سلامتی سمیت عالمی برادری کیلئے ایک مسلسل خطرہ ہے ۔ اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور امریکہ کا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رہنا چاہیے۔