(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اراکین اردنی پارلیمنٹ نے اسرائیل اور اردن کے درمیان گیس معاہدہ عمان کیلئے تباہ کن قراردے دیا ۔
اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پایا گیس معاہدہ گذشتہ بدھ کے روز نافذ العمل ہوگیا تاہم ارکان کی طرف سے اسے تباہ کن اور عمان کے لیے نقصان دہ قرار دیاگیا ہے پارلیمنٹ کی طرف سے اس معاہدے کی توثیق تا حال نہیں کی گئی تاہم اردنی وزیر اعظم نے اس معاہدے کو کابینہ سے منظورکرالیا۔
اسرائیل اردن گیس معاہدہ 2016 میں دونوں ممالک کے درمیان طےپایا گیا تھا اور گزشتہ روز اردنی پارلیمنٹ نے اس پر کھل کی بحث کی ، اردنی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معادہ اردن کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا اراکین کا کہنا تھا کہ اسے اردن کے لیے خطرناک قرار دیا اور زور دیا کہ عمان اسرائیل کے بجائے کسی دوسرے پڑوسی ملک سےگیس کا معاہدہ کرے۔
واضح رہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے اردن کو جنوری 2020 تک 15 سال کی مدت میں 45 ارب مکعب میٹر گیس مہیا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ اس کے مطابق اس معاہدے سے بین الاقوامی منڈیوں سے اس کی خریداری کے مقابلے میں اسرائیلی گیس کی خریداری کے ذریعے سالانہ 300 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔