(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)جنرل اسحاق نے ریڈیو ایف ایم ۱۰۳ سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست کی فوج کسی بھی تازہ جنگ کے لیے آمادہ نہیں ہے۔
روزنامہ قدس کے مطابق، صہیونی ریاست کے سابق فوجی جنرل نے زور دے کر کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی جنگ اسرائیل کے لیے تاریخ کی خطرناک ترین جنگ ہو گی اور اس کے دوران روزانہ ۱۰۰۰ سے ۲۰۰۰ تک میزائل صہیونی مناطق پر داغے جائیں گے۔
جنرل اسحاق نے ریڈیو ایف ایم ۱۰۳ سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست کی فوج کسی بھی تازہ جنگ کے لیے آمادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ مغربی کنارہ اس جنگ کا ایک میدان ہو گا کہ جہاں ہزاروں مسلح افراد اسرائیلی فوج کے مقابلے میں وارد میدان ہوں گے اور ہماری فوجوں کو گھیر کر کچلنے کر کچل ڈالیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کی سیاسی صورتحال کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے اسے بحرانی کیفیت سے تعبیر کیا اور کہا کہ میں نے کیبنٹ کے ایک ایک رکن سے گفتگو کی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ انہیں فوج کے حوالے سے کچھ بھی معلومات نہیں ہیں۔