(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی 40 معروف کمپنیوں پر بیک وقت سائبر حملوںمیں حساس معلومات کے چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قابض صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کی چالیس معروف کمپنیوں کے آن لائن ڈیٹا سرور پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا اور حساس معلومات کو چرالیا گیا ۔
سائبرحملوں سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں اسرائیل کی سب سے بڑی لاجسٹک اینڈ مشن سروسز کمپنی "بھی شامل ہے جبکہ ان کمپنیوں میں تین ایسی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو عالمی وبا ء کورونا وائرس کے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثر ہونے والی فرمز میں سے ایک "امیٹل” بھی سائبر اٹیک سے متاثر ہوئی ہے۔
"امیٹل” کمپنی کسٹم کلیئرنس کے شعبے میں کمپنیوں کے لیے پروگراموں کی مارکیٹنگ کرتی ہے جس سے یہ شبہات پیدا ہوئے کہ حملے کا مقصد "اسرائیل” کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔