(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ پریس بیان میں مقبوضہ بیت القدس میں صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر شدید غصے کا اظہا رکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے اوپر جہنم کے دروازے کھول رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں تمام فلسطین مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی مشترکہ آپریشن روم مقبوضہ بیت امقدس اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے فلسطینی لوگوں کے خلاف وحشی صہیونیوں کے حملوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔
مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ "صورت حال کچھ بھی ہو جب تک ارض مقدس صیہونی دشمنوں سے آزاد نہیں کرالیتے مزاحمت جاری رہے گی اور یہ مزاحمت ہمارے دلوں میں ہے جس کو کوئی بھی نہیں نکال سکتا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں صیہونی آبادکاروں کے منظم حملے اور اسرائیلی دہشتگردانہ اقدامات اسرائیل پر جہنم کے دروازے کھول رہے ہیں ، صیہونی نیوں کو علم ہی نہیں ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔