• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی کنیسٹ نے فلسطینی اسیران کی سزاؤں میں تخفیف ختم کر دی

بدھ 26-12-2018
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی کنیسٹ نے فلسطینی اسیران کی سزاؤں میں تخفیف ختم کر دی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پارلیمنٹ نے جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حراست میں کمی کے سابقہ قانون منسوخ کرتے ہوئے قید ختم ہونے سے قبل ان کی رہائی پر پابندی لگا دی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ سے منظور ہونے والے قانون میں فلسطینی قیدیوں کی قبل از وقت رہائی یا مشروط رہائی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس قانون کے تحت خاص طور پر وہ فلسطینی اسیر شامل ہیں جو ’’انسداد دہشت گردی‘‘ کے اسرائیلی قانون کے تحت پابند سلاسل ہیں اور ان پر یہودیوں کے قتل یا اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’’واللا‘‘ کے مطابق کنیسٹ نے فلسطینی اسیران کی حراست میں کمی ختم کرنے کے قانون کی دوسری اور تیسری رائے شماری کی۔ آخر بار ہونے والی رائے شماری میں کثرت رائے سے اس قانون کو منظور کر لیا گیا۔

ادھر فلسطینی امور اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے ایک بیان میں کنیسٹ کے اسیران کی سزاؤں میں تخفیف ختم کرنے کے نام نہاد قانون کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سزاؤں میں کمی ختم کرنے کا قانون فلسطینی اسیران کے خلاف ایک نیا انتقامی حربی ہے اور فلسطینی قوم اسے قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 7 ارکان پارلیمنٹ، 62 خواتین اور 350 بچے ہیں۔ 500 انتظامی قیدی اور 1800 مریض ہیں جن میں سے 700 کی فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلاسیرانانسداد دہشت گردیپابند سلاسلپارلیمنٹسزاؤںطبی امدادفلسطینقانونکنیسٹیہودیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.