(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر خزانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کسی جماعت کی ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کحلون کحلون نے 2013 میں اپنی سیاسی پارٹی کولانو کو چھوڑ کو لیکوڈ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسرائیلی کنیسٹ میں 10 سیٹیں بھی حاصل کی تھی تاہم 2019 کے میں عوام میں غیر مقبول ہونے کے باعث دل برداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرنے باضابطہ طور پر اس سیاست سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اسرائیل کے ایک معروف اخبار نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے اور لکھا ہے کہ موشے کحلون نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ مارچ 2020میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کسی جماعت کی ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
واضح رہے کہ موشے کحلون پانچ سال سے نیتن یاھو کی حکومت میں وزارت خزانہ کے عہدے پر فائز ہیں۔