مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو حیفا کے پڑوس میں واقع کیساریا میں اپنی رہائشگاہ کے قریب ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایک نقاب پوش نوجوان نے جو بنیامین نیتن یاہو کو قتل کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کر رہا تھا، اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر حملہ کر دیا۔
اس نوجوان کے اس حملے سے وہاں موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ البتہ نیتن یاہو کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔
مقبوضہ فلسطین میں کئے جانے والے نئے سروے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ باون فیصد صیہونی، نیتن یاہو کو دوبارہ وزارت عظمی کے عہدے پر دیکھنا پسند نہیں کرتے۔