مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر رشوت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں لیکوڈ پارٹی کنیسٹ کے انتخابات میں چار نسشتوں سے محروم ہوجائے گی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشیر قانون افیخائی منڈلبلیٹ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف رشوت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اگر نیتن یاھو پر رشوت وصولی کیس میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو کنیسٹ کے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی چار سیٹوں سے محروم ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل میں ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں لیکوڈ پارٹی کی 29 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر نیتن یاھو پر کرپشن کا الزام لگتا ہے تو لیکوڈ 25 نشستیں جیت سکتی ہے۔