(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی بحریہ فلسطینی ماہی گیروں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور انھیں مچھلی کے شکار کو چھوڑ کرواپس ساحل کی جانب جانے پر مجبور کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی ساحل السودانیہ اور الواھا پر مچھلی کے شکا رمیں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ماہی گیروں کا پیچھا کیا اور انھیں واپس ساحل کی جانب جانے پر مجبور کردیا ۔
اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو حراساں کرنے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اکثر اوقات اسرائیلی نیوی کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیرزخمی اور شہید ہوجاتے ہیں
واضح رہے کہ 1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت ، فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 ناٹیکل مائل سمندری حدود تک مچھلی کے شکار کی اجازت تھی لیکن اسرائیل کی کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کیلئے مچھلی کے شکار کے لئے متعین کردہ سمندری حدود کو کم کرکے صرف تین ناٹیکل مائل کردیا گیا ہے اور اس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں کو زخمی اور شہید کیا جاتا ہے۔