(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی معیشت میں پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت اس بات کا باعث بنی ہے کہ بہت سارے یہودی اسرائیل چھوڑ کر مغربی ممالک کا رخ کریں۔
روزنامہ قدس کے مطابق، اسرائیلی معیشت میں بحرانی کیفیت پیدا ہونے کی وجہ سے بہت سارے اسرائیلی مغربی ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی معیشت گھراوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی باشندوں نے متعدد بار تل ابیب میں احتجاجی تظاہرات کئے ہیں تاہم ان کے تظاہرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی معیشت میں پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت اس بات کا باعث بنی ہے کہ بہت سارے یہودی اسرائیل چھوڑ کر مغربی ممالک کا رخ کریں۔
اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے اس بارے میں لکھا ہے کہ اسرائیل سے یہودیوں کی دیگر ممالک میں ہجرت میں کثرت سے اضافہ ہوا ہے۔ اور جو یہودی تعلیم کی غرض سے دیگر ممالک کا سفر کرتے ہیں ان کی صورتحال یہ ہے کہ ہر پانچ یہودیوں میں سے ایک یہودی واپس اسرائیل پلٹتا ہے۔