(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرنے کے دوران مزاحمت کرنے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی ، موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل سے باز رکھنے کی کوشش میں مزاحمت کی جس پر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئی اور انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔