(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے عسکری ونگ "عزالدین القسام بریگیڈ” کی دو چیک پوسٹوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزاحمتی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں القسام بریگیڈ کے دو سیکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ آخری اطلاعات تک کسی چیک پوسٹوں پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں کی طرف تین گولے داغے گئے جنہیں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم "آئرن ڈوم” کی مدد سے فضاء میں تباہ کردیا گیا۔