(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)گزشتہ ایک ماہ کے دوران قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیوں میں بچوں خواتین اور بزرگوں سمیت کم سے کم ڈھائی سو سے زائد فلسطینی باشندوں کو گرفتارکیا ۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران صابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مار کارروئیوں کے دوان گھرگھرتلاشی کے نامپر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرنے کے بعد 54 بچوں 6 خواتین اور بزرگوں سمیت کم سے کم 250 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا ۔
گرفتار ہونے والوں میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے 8 فلسطینیوں میں تین کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہیں غزہ کے شمال میں قائم بیت حانون گذرگاہ سے تمام سفری دستاویزات اور صیہونی حکام سے سفر کی تحریری اجازت نامہ ہونے کے باوجود حراست میں لیا گیا جبکہ پانچ فلسطینیوں کو غزہ کی مشرقی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔