(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی رہنما کو اردن جاتے ہوئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے رہ نما 44 سالہ محمود السعدی اردن جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے انہیں اردن اور فلسطین کے درمیان سرحدی گذرگاہ پر روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔السعدی کو حراست میں لینے کےبعد کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور اس کے بعد انہیں فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز الکرامہ گذرگاہ سے آمدورفت کرنے والے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔