(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مسجداقصیٰ کے محافظ کوگرفتارکرلیا جبکہ یہودی مذہبی جنونیوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں یہودی مذہبی جنونیوں نے یہودی مذہبی پیشو یہودہ گلگ کی سربراہی اور اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی ، یہودی جنونیوں نے مسجداقصیٰ کے اسلاسلہ دروازے سے داخل ہوتے ہوئے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
دوسری جانب یہودی مذہبی جنونیوں کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکنے کی پاداش میں صیہونی فو ج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ فادی الیان کو گرفتار کرلیا ۔