(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے اسرائیلی فوجی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شہید فلسطینی کے گھر کے افراد کو گرفتارکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے گھر والے اس حملے سے آگاہ تھے اور اس کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر حیفا سے تعلق رکھنے والے 45سالہ فلسطینی شادی بنا جس کو اسرائیل فوجی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اس کے گھر کے افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، قابض پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی بنا کے گھر والے اس حملے کی پیشگی علم رکھتے تھے اور وہ اس حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھے،اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کے خاندان کے افراد کو حراست میں لیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شادی بنا کے خاندان نے چند سال قبل عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا،