(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائلی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو اس کے گھر پر نظربند کرنے اور دیگر چھ نوجوانوں کی اسرائیلی قید میں توسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس میں چند روز قبل صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی نوجوان نورخمیس کو تفیتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا، صیہونی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو حراست سے تو رہا کرنے کا حکم دیا تاہم نوجوان کو اس کے ہی گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ حراست میں لئے گئے دیگر چھ فلسطینیوں
ریاست کے زیراثر قائم عدالت نے گزشتہ چند روز قبل فلسطینی نوجوان نورخمیس کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر چھ نوجوانوں میں حماس الحسینی، محمد فرخ، امیر فرخ، احمد ابو خلف، محمد العباسی، محمد ابو تیہ شامل ہیں یہ تمام نوجوان 18 سال سے کم عمر ہیں اور ان تمام کو ان کے گھروں سے صیہونی پولیس اور فوج نے تفتیش کے نام پر اغواء کیا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ نورخمیس کو عدالتی حکم میں اس کے گھر پر ہی نظر بند کیا گیا ہے جبکہ دیگر نوجوان بدستور اسرائیلی حکام کی زیرحراست ہے جہاں ان کے ساتھ پرتشدد طریقے سے تفتیش کی جارہی ہے