(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو غیر قانونی صہیونی آبادکارکو گاڑی تلے کچلنے کے الزام میں عمر قید سنائی ہے ۔
صہیونی ریاست اسرائیل کی ایک فوجی عدالت عوفر نے پانچ سال قبل مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں ایک غیر قانونی یہودی آباد کار ابراہیم حسنو کو کار تلے کچلنے کے الزام میں فلسطینی نوجوان سحبان الطیطی کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔