(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی خفیہ ایجنسی شاواک نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو پانچ ہزار ورک ویزے دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔
ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق حماس کی کوششوں سے اسرائیلی حکومت 5000 ہزار فلسطینیوں کو ورک پرمٹ دینے پر آمادہ ہوا تھا اور اسکے لیے طویل عرصے سے پس پردہ بات چیت چل رہے تھی تا ہم اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاواک نے ویزہ دینے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسکو مسترد کر دیا ہے۔
ایک اسرائیلی سیکورٹی افسر نے ٹی وی چینل کا بتایا کے غزہ کے لوگ اسرائیل میں جا کر روزگار کمانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس کے مطابق اول تو غزہ میں نوکریاں بہت کم ہیں اگر کسی کو نوکری مل بھی جائے تو وہ ماہانہ ایک ہزار شیکل سے زیادہ نہیں کما سکتا جب کہ وہی شخص اسرائیل میں با آسانی 3500 شیکل ماہانہ کما لیتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے اسرائیلی سول انتظامیہ کی رضامند ی کے باوجود اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ویزوں کے اجرا سے انکار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں سے بھی خوف زدہ ہیں۔