(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت ناقابل اعتبار اور بدعنوان ہے ۔
اسرائیل میں تین مرتبہ انتخابات کسی نیتجے کے بغیر ختم ہونے کے بعد ‘ڈیموکریٹک اسرائیل’ انسٹیٹوٹ کی جانب سے سیاسی صورتحال پر ایک سروے کیا گیا جس کے نتائج اسرائیل کے معروف اخبار پروشلم پوسٹ میں شائع کئے گئے ، سروے کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں آباد 60فیصد غیر قانونی آبادکاروں نے اسرائیل کی حالیہ حکومت (نیتن یاھوں انتظامیہ جن پر بدعنوانی ، اختیارات سے تجاوز کرنااور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے جیسےالزامات پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے ) کو ناقابل اعتبار اور کرپٹ ترین قراردیا ہے ۔
18 فیصد کےمطابق حکومت بدعنوان نہیں ہے جبکہ 22 فیصدنے کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔ سروے میں 55 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی سپریم کورٹ پر اعتبار کرتے ہیں جبکہ عوامی اعتبار کے لحاظ سے اسرائیلی فوج پہلے درجے پر ہے اور 90 فی صد اسرائیلی فوج کو قابل بھروسہ سمجھتے ہیں جب کہ پولیس پر 44 فی صد یہودی اعتماد کرتےہیں۔