(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی جیل حکام کے مظالم اور سنگ دلی،فلسطینی مزاحمتی رہنما اور انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتالی قیدی طارق قعدان نے کھانے ترک کرنے کے بعد پانی پینا بھی چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید بھوک ہڑتالی فلسیطنی اور اسلامی جہاد کے رہ نما طارق قعدان نے بہ طور احتجاج پانی پینا بھی چھوڑ دیاہے۔
طارق قعدان جن کا تعلق مغربی اردن کے شمالی شہر جنین سے ہےگزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پرہیں اور انہیں نے اب پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ 46 سالہ طارق قعدان نے انتظامی قید کے خلاف 15 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ طارق قعدان کو اسرائیلی فوج نے فروری میں حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کئی بار حراست میں لیے گئے تھے اور 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔