• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جان کو خطرہ ہے، الشیخ عکرمہ صبری

بدھ 08-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جان کو خطرہ ہے، الشیخ عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  خطیب و امام  مسجد اقصیٰ  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اسرائیلی جیلوں میں پہنچ گئی ہے جس کے باعث فلسطینی اسیران کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کورونا کی وباء سے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔

خطیب اور امام مسجداقصیٰ اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے گزشتہ روز فلسطینی اخبارات میں فلسطینی اسیران کے نام کھلا خط لکھا ہےجس میں انہوں نے فلسطینی اسیر بہنوں اور بھائیوں کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

تمام اسیر فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے امام قبلہ اول کا کہنا تھا کہ فلسطینی باشندے  صہیونی ظالم دشمن کی قید میں انتہائی مشکل حالات میں آزادی کے لیے قربانی دے رہے ہیں،  ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم تمام فلسطینی اسیران کو جلد دشمن کی قید سے آزادی اور رہائی نصیب فرمائے۔

اپنے خط میں انکا کہنا تھا کہ عالمی وباء کوروناوائرس اسرائیلی جیلوں میں پہنچ گیا ہے ، قابض اورغاصب صہیونی ریاست کو ہمارے تمام اسیر بہن بھائیوں کو فوری رہا کرنا چاہیےاور   عالمی برادری اور عالمی ادارے فلسطینی اسیران کو تحفظ فراہم کریں اور ان کی رہائی کے لیے اسرائیلی ریاست پردباؤ ڈالیں۔

فلسطینی عالم دین نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ نظریاتی، سیاسی اور اختلاف رائے کی پاداش میں قید کیے گئے تمام قیدیوں کو رہا کریں۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا میں جیلوں میں قید مسلمانوں اور بے گناہوں کی رہائی کے لیے توجہ دلائیں۔

Tags: اسرائیل جیلخطیب و امام مسجد اقصیٰصیہونی عقوبت خانہفلسطینی قیدیقبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.