(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جرائم کے کیسز کی پیروی کرنےوالی فالو اپ کمیٹی کے سربراہ نے آئی سی سی کی جانب سے صیہونی ریاست کے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جرائم کے کیسز کی پیروی کرنےوالی فالو اپ کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔
یہ اقدام فلسطینی عوام کے لیے امید کا پیغام ہے کہ انصاف کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین عالمی عدالت کو ہرطرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔