(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاستی سرپرستی میں سیکڑوں یہودی غیر قانونی آبادکاروں نے گزشتہ ماہ متعدد مرتبہ تاریخی مسجد ابراہمی پر دھاوے بولے ، بے حرمتی کی جبکہ صیہونی حکام نے نماز کی ادائیگی اور اذان دینے پر بھی پابندی عائد کی۔
فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سےجار ی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی پر 23 متربہ دھاوے بولے اور 49 باراذان اور نماز کی ادائی پر پابندی عاید کی گئی۔
یہویوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’عیدالانوار’ کے موقع پر یہودیوں کے مسجد ابراہیمی پر اجتماعی دھاوے جاری رہےاور اس دوران اسرائیلی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصارمیں سیکڑوں یہودی مذہبی جنونیوں نے حکومتی سرپرستی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر تاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی ۔
رپورٹ بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے دوران انتہا پسند یہودی ربی ‘یہودا گلیک’ اور دیگر یہودی مذہبی پیشوا بھی شامل رہے۔