مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون افیحائی مندلبلیت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیس ’’4000‘‘ میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاری مکمل کرنے کے بعد فرد جرم عائد کر دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’’بیزک ۔ واللا‘‘ کیس جسے ذرائع ابلاغ میں ’’فائل 4000‘‘ کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔ اس کیس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد وسط فروری میں تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ پولیس کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کا باقاعدہ عدالتی ٹرائل ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف عدالتوں میں کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں ایک کیس رشوت وصولی سے متعلق ہے جس سے کیس 4000 کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔