مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئیٹر نے اسرائیل کے دباؤ میں آکر حزب اللہ اور حماس کے اکاونٹ مسدود کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر نے فریڈم آف انفارمیشن کے مسلمہ اصولوں کے خلاف اسرائیلی کورٹ کے حکم پر چھے ماہ قبل حماس اور حزب اللہ سے وابستہ بائیس اکاونٹ بند کر دیئے تھے۔
فلسطینی صحافی اور سماجی کارکن، اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اور ٹوئٹر کے دوہرے معیاروں پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔
درجنوں فلسطینی صحافیوں نے گزشتہ مئی میں فیس بک کی جانب سے فلسطینیوں کے صفحات بند کرنے پر اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔