(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضۃ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتھی کی سربراہی میں وفد مصری عہدیداروں سے بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچ گیا۔
ترجمان حماس فوزی برھوم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہا ہے کہ روحی مشتھی کی سربراہی میں مزاحمتی تحریک کا وفد مصری حکام سے ملاقات کرے گا جس میں دو طرفہ تعلقات ، مسئلہ فلسطین اور غزہ کے مصائب کے خاتمے کی کوششوں سمیت متعدد امورپرگفتگو کی جائے گی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی زمینوں پرصیہونیوں کے قبضے، ان کی زرعی زمینوں کی تباہی، املاک اور باغوں کو آگ لگانے اوریہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کی روانہ کی بنیاد پر بے حرمتی پر مصری وفد سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و ستم کسی صورت بھی فلسطینیوں کے عزائم کو کو بے وقت نہیں کرسکتے اپنی سرزمین کے تحفظ اور آزادی کیلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔