(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں درجنوں یہودی دہشتگردوں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا، صیہونی فوج نے مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے یہودی دہشتگردوں کو مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے کی کھلی اجازت دے دی ۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونیوالے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز درجنوں یہودی دہشتگردوں نے پولیس اور صیہونی فوج کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اس دوران تمام مسلمانوں کو مسجد سے بے دخل کردیا گیا ، یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت گھس کر مقدس مقامات پر تلمودی مذہبی گیت گائے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے، یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں