(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ دونوں فلسطینی نوجوانوں نےاسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ان میں سے ایک نوجوان کےقبضےسے چاقو برآمد ہوا۔
عینی شاہدین کےمطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کےشمال میں قلندیہ چوکی سےقابض صہیونی فوجیوں نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شدیدتشددکا نشانہ بنانے کے بعداغوا کر لیا۔
ذرائع کےمطابق صہیونی میڈیا نےدعویٰ کیا ہےکہ دونوں فلسطینی نوجوانوں نےاسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ان میں سے ایک نوجوان کے قبضےسے چاقو برآمد ہواہے۔ نوجوانوں کو حراست میں لینے کےدوران 2فوجی بھی معمولی طور پرزخمی ہوگئے ہیں۔
تاہم اسرائیل کے ہی ایک اور چینل نے نوجوانوں کی حراست سےمتعلق تصدیق کی ہےکہ فوجیوں کےجسم پر آنے والےزخم چاقو کے نہیں ہیں۔