(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔بیت المقدس کے قریب فلسطینیوں کی جانب سے تعمیر کردہ حفاظتی دیوار گرادی۔
صیہونی فوج نے آج صبح بیت ال مقدس کے علاقے حزما میں ایک کارروائی کے دوران حفاظتی دیوار گرا دی جو کہ فلسطینی شہریوں نے حفاظتی نکتہ نظر سے تعمیر کی تھی ۔
وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے بھاری مشینری کی مدد سے جنوبی حزما میں طبلاس کالونی میں تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار مسمار کرڈالی۔
دوسری طرف اسرائیلی انتظامیہ کا یہ موقف ہے کہ یہ دیوار اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تھی جب کہ فلسطینی شہریوں کا موقف ہے کہ یہ دیوار یہودی آباد کاروں کےحملوں سے بچائو کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ دیواردائود عدوان نامی شہری کی ملکیت تھی جو 700 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی تھی۔