(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا جانبدارانہ رویہ،صیہونی حکام کے دباؤ پر فیس بک پر فلسطینی کاز کی حمایت کر نے والے پیجز بند کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم نےاظہار رائے کی آزادی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے متعدد پیجز کو اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں بند کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی حکام کے ایک وفد نے فیس بک انتظامیہ سے ملاقات کی تھی جس میں اسرائیلی وزیر انصاف بھی شامل تھے اور انہوں نے فیس بک انتظامیہ کو دھمکایا تھا کہ اگر انہوں نے فلسطینی پیجز بند نہ کیے تو وہ فیس بک کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیر انصاف فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کو بند کروانے کے لیے فیس بک انتظامیہ سے ایک سو اٹھاون درخواستیں کر چکے ہیں۔