(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی حکام کی جانب سے اجازت ہونے کے باوجود فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ اور گرفتاریاں معمول ہیں۔
غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں 15 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دے دی ہے، اجازت دینے کا فیصلہ جمعہ کے روز صبح چار بجےسے نافذ العمل ہوگیا ہے، اس سے قبل فلسطینی ماہی گیروں کو صرف 10 میل تک سمندر میں مچھلیوں کے شکار کی اجازت حاصل تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں 10 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔سال 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد بار غزہ کے ماہی گیروں پر مچھلیوں کے شکار پر پابندی عاید کی۔