(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی جیل حکام نے فلسطینی قیدی کو 15 سالوں تک اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کےنواحی علاقے عزون سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ فلسطینی شہری شادی فائز شبیطہ کو قابض صیہونی ریاست نے 15 سالوں تک صیہونی زندانوں میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز النقب جیل سے رہا کردیا ، شادی فائز شبیطہ کو قابض صیہونی فوج نے یکم مارچ 2005ء کو غرب اردن سے حراست میں لیا تھا