(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی بچے کو 6 ماہ تک صیہونی عقوبت خانوں میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26 جون 2019 کو انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتار ہونے والے مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم کے رہائشی 16 سالہ محمد احمد شبلی کو اسرائیلی عدالت نے کم عمر ہونے کے بعد 6 ماہ قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل سے محمد احمد شبلی کی رہائی کے حکم پر اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے اس کی رہائی کے خلاف اپیل کی تھی تاہم عدالت نےاپیل مسترد کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔