(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے فلسطینی بچوں کو ان کے نمائدوں کی غیر موجودگی میں ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جو قانونی کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔
فلسطینی انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے 33 فلسطینی نابلغ بچوں کی عوفر جیل سے بدنام زمانہ دامون جیل میں ان کے نمائندوں کی غیر موجود گی میں منتقلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔
فلسطین پرزنرس سینٹر کی ریسرچر امینہ الطویل کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر قیدیوں کو ان کے نمائدوں کی غیرموجودگی میں ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کرنا ریاستی قانونی کی خلاف ورزی ہے ۔
انھوں نے کہا ایسے اقدامات میں کم عمربچوں کے ساتھ جنسی استحصال ہونے کا خطرہ موجود ہے جس کے تحت جب کبھی اٹھارہ سال سے کم عمر کسی قیدی کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جاتا ہے تو اس موقع پر ان کے نمائدوں کی موجود گی ضروری ہوتی ہے ۔