(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اور نسلی تطہیر کے نتیجے میں منگل سے اب تک 710 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت کے ترجمان خلیل الدقران نے اناضول نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "بہت سے زخمی افراد فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث شہید ہو گئے، کیونکہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں طبی آلات اور ضروری ادویات کی شدید قلت ہے۔”
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا شارع صلاح الدین پر آمد و رفت پر پابندی کا اعلان
دوسری جانب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے شارع صلاح الدین پر دونوں سمتوں میں آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
