• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

غزہ میں 44 فلسطینی صحافیوں کا قتل، اسرائیل کی حقیقت دبانے کی کوشش

غزہ کی خیمہ بستیوں کے اندر 44 فلسطینی صحافیوں کا قتل حقیقت کو دبانے کی سوچی سمجھی اسرائیلی کوشش ہے

پیر 10-11-2025
in صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں 44 فلسطینی صحافیوں کا قتل، اسرائیل کی حقیقت دبانے کی کوشش
0
SHARES
9
VIEWS

غزہ ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

فلسطینی صحافیوں کی مرکزی یونین کی "کمیٹی برائے حریتِ اظہار” نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی خیمہ بستیوں کے اندر کم از کم 44 فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر شہید کیا، تاکہ دنیا تک سچائی کی آواز نہ پہنچ سکے۔ یہ صحافی اُن 254 میڈیا کارکنان میں شامل تھے جو سنہ2023ء اکتوبر میں قابض اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے کے آغاز سے لے کر سنہ2025ء اکتوبر کے اختتام تک شہید کیے گئے۔

کمیٹی نے اتوار کے روز جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت خیمہ بستیوں، ہسپتالوں کے گرد قائم عارضی پناہ گاہوں اور انروا کے مراکزِ قیام کو براہِ راست بمباری اور سنائپر حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے یہ صحافی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ تھے اور زیادہ تر اُس وقت شہید ہوئے جب وہ خیمہ بستیوں میں انسانی المیے کی کوریج کر رہے تھے۔ ان حالات میں وہ شدید خطرات، رکاوٹوں اور قابض اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ سخت میدانی پابندیوں کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

فلسطینی صحافیوں کی نقابت نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار قابض اسرائیل کے اُس منظم اور دانستہ منصوبے کو آشکار کرتے ہیں جس کا مقصد فلسطینی صحافت کو خاموش کرنا اور قابض اسرائیلی درندگی و جنگی جرائم کی سچائی دنیا سے چھپانا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.