(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیرداخلہ گیلارداردان نے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پریشانیوں کا باب بند ہونے والا ہے۔
اسرائیلی وزیرداخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان یں کہا گیا ہے کہ غزہ کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری رہیں تو ہمارے پاس بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
اسرائلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، اسرائیل اور اس کے شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ،اگر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے اسرائیل کے تحفظ پر زک لگائی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ممکن ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر آئندہ کی جانے والی کارروائی حتمی ہو کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمود الادھمی کو شہید کرنے کے بعد فلسطین کی حریت پسند مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے اسرائیل سے بدلہ لینے کے بیان کے بعدجاری کیا گیا ہے۔